May ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کی کورونا سے نمٹنے میں نمایاں پیشرفت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صدر مملکت حسن روحانی نے سعید نمکی کی بریفنگ کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے میں وزارت صحت اور طبی عملے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اسکریننگ کے عمل کو جاری رکھنے اور مختلف علاقوں میں صحت کے رہنما اصولوں کے طور طریقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر تاکید کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کورونا وائرس کے خلاف ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تحقیقاتی شعبوں کی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر صحت سعید نمکی اور نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری سے درخواست دہندہ ممالک کو تشخیصی کٹس کی تیاری اور فراہمی، ان کی مزید پیداوار اور برآمدات پرتاکید کی۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں مجموعی طور پرایک لاکھ 4 ہزار691 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے 83 ہزار 837 افراد اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوئے ہیں اور 6 ہزار541 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس