May ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران و افغانستان کے سرحدی عہدے داروں کی ملاقات

ایران اور افغانستان کے سرحدی حکام نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکید کرتے ہوئے دو طرفہ سرحدی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے مشترکہ اجلاس میں، دونوں ممالک کے سرحدی عہدیداروں نے مشترکہ سرحدی علاقوں میں کڑی نگرانی کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس مشترکہ اجلاس میں ایران کے سرحدی گارڈ کے اعلی حکام نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مشترکہ نکات اور ثقافتی ، مذہبی اور نسلی تعلقات پر زور دیا اور افغان سرحدی محافظوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مشترکہ سرحدوں اور افغانستان میں غیر فعال سرحدی چوکیوں پر خصوصی توجہ دیں اورانہیں فعال بنائیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ذریعے بنائی گئی ایک کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایران کی سرحدی فورسز کے اہلکار افغان باشندوں کو ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ایران کی پولیس نے تحقیقات کے بعد اس قسم کی رپورٹوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کلپ کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ایرانی سرحدی اہلکار، سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے قانونی آمد و رفت کیلئے داخلی اور خارجی راستوں میں افغان بھائیوں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگس