May ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • تہران، کورونا کی روک تھام کے لئے دوہزار سے زائد فعال منصوبے

انسداد کورونا کے قومی کمیشن نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی سائنسدانوں کے تیار کردہ دو ہزار تین سو سے زیادہ پروگراموں پر عمل درآمد کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام منصوبوں پر دار الحکومت تہران میں عمل کیا جا رہا ہے۔

انسداد کورونا کے قومی کمیشن کے تحقیقی شعبے کے سربراہ حسین قناعی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں اب تک دنیا میں تقریبا دس ہزار مقالے شا‏ئع ہو چکے ہیں جن میں سے دو ہزار آٹھ سو مقالے ایرانی محققین کے ہیں۔

حسین قناعی نے ایران میں کورونا مریضوں کے طریقہ علاج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کی غرض سے دوسو پندرہ کلینیکل ٹرائل انجام دیئے جا رہے ہیں۔

انسداد کورونا کے قومی کمیشن کے تحقیقی شعبے کے سربراہ حسین قناعی نے بتایا کہ الائز ٹیسٹ کے لئے سیرالوجی ٹیسٹ کیٹس، سینی ٹائزرس اور ونٹیلیٹر مشینیں بنانا، ایرانی سائنسدانوں کی جملہ کامیابیاں ہیں۔

ٹیگس