ایران اور افغانستان کے درمیان فضائی رابطہ بحال
May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
ایران اور افغانستان کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوگئے ہیں اور کابل سے پہلی پرواز شمالی مشرقی ایران کے شہر مشہد مقدس پہنچی ہے۔
ایران اور افغانستان کے درمیان پروازیں تین ماہ قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد عارضی طور پر بند کردی گئیں تھیں۔ مشہد مقدس کے ایئر پورٹ مینیجر محمد امانی بنی نے بتایا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے پہلی پرواز ایک سو چھیالیس مسافروں کو لیکر مشہد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری ہے۔
تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کےبعد مشہد کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ایران کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ شمار ہوتا ہے جہاں سے روزانہ ایک سو اسی سے لیکر دو سو پچاس پروازیں انجام پاتی ہیں۔