May ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایران، کورونا سے مقابلہ کرنے میں سرفہرست ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پابندیوں اور مشکلات کے مد نظر، کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ایران، علاقے میں سب سے آگے ہے۔

ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے سنیچر کے روز مشہد مقدس میں کہا کہ ہر طرح کی مشکلات اور دباؤ کے باوجود ایران نے کورونا کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں اور ملک کے سامنے موجود محدودیتوں کے مد نظر، کورونا کا مقابلہ کرنے میں ایران، علاقے میں سرفہرست ہے۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے ہم نے علاقائی ممالک کی بہ نسبت، دوائیں اور طبی وسائل بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔   

واضح رہے کہ ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو ستائیس افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دوہزار دو سو بیاسی نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ نئے مریضوں میں چارسو پینتیس  مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ایک ہزار آٹھ سو سینتالیس مریضوں کو معائنے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

 

ٹیگس