Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں: ایران

ایران نے فرانس کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریبا عادلخواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ  اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ایران کے امور میں واضح مداخلت ہے جو ایران کے لئے ناقابل قبول ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ فرانسیسی حکام کے پروپیگنڈے سے فریبا عادل خواہ کی سزا میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوگی  اس لئے فرانسیسی حکام کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ ختم کردیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لودریان Jean-Yves LE DRIAN   نے جمعہ کے روز ایک بیان میں فریبا عادل خواہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

فریبا عادل خواہ کو ایران کی عدالت سے 6 سال کی سزا ہوئی ہے۔

ٹیگس