Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران دواؤں کا مواد تیار کرنے والا مغربی ایشیا کا بڑا ملک

ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایرانی دانشوروں کی سائنسی توانائی اور ملک میں دواؤں کا خام مواد تیار کرنے میں پائی جانے والی گنجائش کے پیش نظر ایران جلد ہی مغربی ایشیا میں دواؤں کا خام مواد تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شہر اراک میں دواؤں کا خام مواد تیار کرنے والی پہلی فیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران میں سستی پیٹروکیمیکل پیداوار کے ساتھ دواؤں کا خام مواد تیار کئے جانے کی خاصی توانائی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفلونزا اور کووڈ نائنٹین پھیلنے کے باوجود اپنی اندرونی توانائی کی بنیا پر دواؤں کی درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے اور ایران کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ سخت ترین پابندیوں کے باوجود کورونا کے دور میں بھی ایران ضرورت کے مطابق سینیٹائیزر، ماسک اور وینٹی لیٹر درآمد کرنے سے ان وسائل کو برآمد کرنے والے ملک میں تبدیل ہو گیا۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ اس قسم کے بڑے اقدامات ایران کے خلاف پابندیوں اور اقتصادی جنگ کے باوجود عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

ٹیگس