پاکستانی وکلا کا اقوامِ متحدہ کے ایران مخالف فیصلے پر شدید احتجاج
ایک ہزار سات سو چالیس پاکستانی وکلا اور قانونی ماہرین نے ایک مشترکہ بیان ایران سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اس بیان میں آیا ہے کہ ہم، یعنی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وکلا، جج صاحبان اور قانونی برادری کے ارکان نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتالیس ویں خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کے بیانیہ کا بغور اور تفصیلی جائزہ لیا ہے، اور اس کے بعد اپنے قانونی مؤقف کا اعلان کرتے ہیں۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ مذکورہ بیان بین الاقوامی قانون کی بنیادی اقدار کی صحیح عکاسی نہیں کرتا، جن میں ممالک کے امن و امان کا احترام، عدلیہ کی آزادی، ریاستی خودمختاری اور قانون کی بالادستی شامل ہیں۔
ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ ممالک کے اندرونی امن و امان اور عوامی سلامتی کو ہمیشہ بین الاقوامی انسانی حقوق سے متعلق بیانات میں پیش نظر رکھا جانا چاہیے؛پائیدار امن اور انسانی حقوق کا مؤثر تحفظ صرف مکالمے، قانون کی پاسداری اور قومی خودمختاری کے احترام سے ہی ممکن ہے؛یکطرفہ پابندیاں، فوجی اقدامات اور بیرونی مداخلت اکثر انسانی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں اور انسانی حقوق کے مکمل نفاذ کو کمزور بناتی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے اس حق اور ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے آئین اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے، کسی بھی بیرونی دباؤ یا غیر قانونی غیر ملکی مداخلت کے بغیر حکمرانی کرے۔
اس اعلامیے پر دستخط کے ذریعے ہم پاکستان کی وفاقی حکومت کے نمائندے جناب منیب احمد کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتالیس ویں خصوصی اجلاس میں ایران سے متعلق غیر منصفانہ قرارداد کی مخالفت میں دیے گئے بیان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم اسلامی جمہوریہ ایران، اس کے عوام اور اس کی قانونی قیادت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ملک میں امن کی بحالی، عوامی نظم و ضبط کے تحفظ اور منصفانہ عدالتی عمل کے نفاذ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہم قانون کی بالادستی، ایران کی قومی خودمختاری کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی اجتماعی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔