ایران میں بدترین صورت حال کا سامنا کرنے کی صلاحیت: ترک وزیر خارجہ
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں بدترین صورت حال کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے اور وہ اس کے لیے پوری طرح بھی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسکائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ایران اور مغربی دنیا کے مابین سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ مذاکرات کے دوران محاصرے کا احساس ہونے کی صورت میں ایران بدترین صورت حال کا سامنا کرنے کی مکمل تیاری رکھتا ہے۔
ہاکان فیدان نے ایران کے خلاف ہر طرح کے فوجی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایران کو اپنے اندرونی معاملات کو حل کرنے کا حق حاصل ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ہاکان فیدان نے ایران پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ اس جارحیت کا مخالف تھا اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات میں محاصرے کے احساس کی صورت میں ایران بدترین صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔