Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران نے کی کابل دھماکے کی مذمت

افغانستان میں ایران کے سفارتخانے نے جمعے کے روز کابل کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اقدام قرار دیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایران کے سفارتخانے نے جمعے کے روز  دارالحکومت کابل  کی مسجد شیر شاہ سوری میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ بلا شک انتہا پسندی اور دہشتگردانہ حملوں کے ذریعے علماء کو نشانہ بنانے کے نتائج افغانستان کی ثقافت، معاشرے، مستقبل اور اسی طرح علاقے کیلئے خطرناک اور دشوار  ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز افغان دارالحکومت کابل میں جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے امام جمعہ مولوی عزیز الله  مفلح ملا سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیر اکبر خان میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس