Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکٹریٹ کی رپورٹ کو ایران نے مسترد کیا

ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کو ختم کرنے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے سے متعلق امریکی سازش کا حصہ نہ بنے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکٹریٹ کی رپورٹ پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ایران اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔

مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکٹریٹ کو اس قسم کی رپورٹ کیلئے علم و دانش سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ،ایران کے ساتھ اپنے تاریخی دشمنی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی تحقیقات میں کردار ادا کرنے کیلئے ڈرائیونگ کی سیٹ پر بیٹھ گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے بھی اقوام متحدہ کے سیکٹریٹ کے حالیہ الزامات کی تردید کرتے ہوئے سیاسی مقاصد کے لئے اقوام متحدہ کے سیکٹریٹ کو آلۂ کار کے طور پر استعمال کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کو ختم کرنے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے سے متعلق امریکی سازش کا حصہ نہ بنے۔

ٹیگس