Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • سخت دور اور پابندیوں کے باوجود ایران کامیاب رہا: صدر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ظالمانہ پابندیوں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دور میں بھی حکومت، اپنی منصوبہ بندی کی بدولت ایرانی عوام کی ضروریات کی اشیا منجملہ دواؤں کی فراہمی میں کامیاب رہی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دور میں بھی حکومت اپنی منصوبہ بندی کی بدولت ایرانی عوام کی ضروریات کی تمام اشیا منجملہ دواؤں فراہمی میں کامیاب رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایران میں اقتصادی مسائل پیدا کرنے کے لئے امریکہ کی غیر انسانی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ بعض ملکوں میں مشاہدہ کیا گیا کہ کورونا پھیلنے پر دوکانوں کو لوٹ لیا گیا مگر ایران میں ایسا کوئی اتفاق پیش نہیں آیا اور یہ اقتصادی بحران میں حکام کی کامیاب مجاہدانہ کوششوں کی علامت ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے موجودہ سخت حالات میں بیماروں کو ضروری دواؤں کی فراہمی کو ایران کی وزارت صحت اور سینٹرل بینک کی قابل قدر کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکام اور متعلقہ محکموں کے اعلی عہدیداروں کی مناسب منصوبہ بندی کی بدولت، سخت ترین حالات میں بھی عوام کو درکار تمام ضروری اشیا اور خاص طور سے دواؤں کو فراہم کیا گیا ہے۔

ٹیگس