Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے افغانستان کے لئے طبی امداد کی فراہمی

ایران کے صوبے خراسان رضوی کے گورنریٹ میں غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے کے سلسلے میں افغانستان کی حکومت کو دس ہزار ماسک کی مدد فراہم کی گئی ہے۔

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس کے غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد تقی ہاشمی نے ہفتے کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کو کورونا ٹیسٹ کٹس اور ماسک کے علاوہ اس وائرس کے مقابلے سے متعلق اپنے تجربات بھی منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے دور میں افغان مہاجرین کو پیش کی جانے والی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افغان شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے جبکہ تنگ دست و نادار افغان شہریوں کو دیگر امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں افغان مہاجروں کے میڈیکل بیمے کے سلسلے میں ایران کو پیش پیش قرار دیا ہے اور اس کے لئے ایران کے اقدامات کی قدردانی بھی کی ہے۔

ٹیگس