Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کی تاریخ طے

حادثے کا شکار یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کی تاریخ طے ہوگئی ہے۔

20 جولائی کو حادثے کا شکار یوکرینی طیارے کے بیلک باکس کو ڈی کوڈ کیا جائے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ محسن بہاروند نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حادثے کا شکار یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ 20 جولائی سے ایرانی ٹیم کی نگرانی میں شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ 8 جنوری 2020 کو یوکرین ائیر لائن کا ہوائی جہاز ایران کے دار الحکومت تہران کے نواحی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

اس حادثے میں طیارے میں سوار 176 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ طیارے میں 167 مسافر اور 9 ملازمین تھے۔

محسن بہاروند نے بتایا کہ ایران کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے فرانس کے متعلقہ شعبے سے ضروری گفتگو مکمل کر لی ہے اور اس حوالے سے مفاہمت اپنے آخری مرحلے میں ہے۔

ٹیگس