Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کا تجارتی سامان لیکر پہلا بحری جہاز ایران سے ہندوستان کے لیے روانہ

سہ فریقی ٹرانزٹ منصوبے کے تحت افغانستان کا تجارتی سامان لیکر پہلا بحری جہاز ایران کی بندرگاہ چابہار سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈائریکٹر پورٹ اینڈ شپنگ بہروز آقائی نے بتایا ہے کہ افغانستان سے بذریعہ ٹرک لائے جانے والے انتالیس کنٹینر، چابہار کی بندرگاہ سے لوڈ کردیئے گئے ہیں جو ہندوستان کی بندرگاہ  موندرا اور نیوا شیوا پر اتارے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال کے دوران افغانستان کے  لئے سامان لانے والے چودہ بحری جہاز چابہار کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوچکے ہیں جن میں پانچ جہاز بحری جہاز پچھلے تین ماہ کے دوران افغانستان کے لیے گندم لیکر آئے ہیں۔
جنوب مشرقی ایران کی بندرگان چابہار بحیرہ عمان کی تمام بندرگاہوں میں سب سے زیادہ سستی  اور اچھی ٹرانزٹ بندرگاہ ہے جہاں سے  افغانستان اور خشگی میں گھرے وسطی کے ایشیا کے ممالک کو بہ آسانی سامان  ارسال کیا جاسکتا ہے۔
ایران افغانستان کے علاوہ ترکمانستان، تاجکستان، کرغیزستان، ازبکستان، آذربائیجان اور قزاقستان جیسے ملکوں کے ساتھ ریل اور روڈ کے ذریعے منسلک ہے۔

ٹیگس