Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • تہران میں لگنے والی آگ اور سیلنڈر دھماکے سے 19 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں لگنے والی آگ اور آکسیجن کے سیلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

تہران کے فائربریگیڈ شعبے کے ترجمان جلال مالکی نے انیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کلنیک میں پھنس جانے والے بیس افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے اس سانحے میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے سات کو معمولی زخم آئے اور انہیں مرھم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا۔ تہران کے محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سات زخمیوں کو مقامی استپالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گيا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کلینک کے بیسمینٹ میں آکسیجن کے ایک سیلنڈر میں دھماکا ہونے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اب تک کم از کم انیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ آتشزدگی کے بعد  متعدد دھماکے ہوئے جبکہ 20 افراد کو عمارت سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔ دھماکے اور آگ سے اس 5 منزلہ عمارت کے کچھ حصے تباہ ہوئے۔

ٹیگس