Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے دو لاکھ نو ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب

ایران میں کورونا کے دو لاکھ نو ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران دو ہزار چھے سو اکیانوے نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک ہزار چھے سو اکانوے مریضوں کو ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو اناسی تک پہنچ گئی ہے اورگذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران کورونا کے ایک سو ترپن مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چوراسی تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ نو ہزار چار سو ترسٹھ مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ 

تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے

ٹیگس