ایرانی امن پسند اور صلح طلب قوم
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک نے ایران کی طرح امن و صلح کی برقراری میں کردار ادا نہیں کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمعے کی شب کہا کہ پوری تاریخ میں ایرانی امن پسند رہے ہیں اور اس کی ایک زندہ مثال سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی تھے کہ جو اپنی شہادت سے قبل علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری کیلئے بغداد کے دورے پر گئے تھے۔
سید عباس موسوی نے دنیا میں ایران کی جانب سے امن و سلامتی کی برقراری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حکومت کی تشکیل، عراق میں امن و امان کی برقراری اور اسی طرح شامی گروہوں کے مابین باہمی گفتگو کیلئے ایران کی کوشش و حمایت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنوں کے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود ایرانی عوام، فوج اور سفارتکار، پائیدار صلح چاہتے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ