Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان روڈ اور ریلوے رابطے کے فروغ پر تاکید

ایران کے ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سربراہ اور تہران میں ہندوستان کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان سڑک و ریل رابطوں اور علاقائی تعاون میں فروغ نیز ترجیحی تجارت کے بارے میں مذاکرات جاری رکھنے پر تاکید کی۔

ایران کے  ادارے برائے فروغ تجارت کے سربراہ حمید زادبوم اور تہران میں ہندوستان کے سفیر گڈام دھرمیندر نے سنیچر کو جدید میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینے ، افغانستان اور ازبکستان کی موجودگی کے ساتھ علاقائی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد ، ایوان تجارت کے روابط کو مضبوط بنانے اور ایران و ہندوستان کے درمیان گوناگوں تجارتی اشیاء کے لین دین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں باہمی تجارت کو منظم کرنے ، ہندوستان سے ایران کی تجارت کو آسان بنانے اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے انعقاد پر زور دیا گیا اور طے پایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارت کے سمجھوتے کے بارے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چھٹے دور کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔ تہران میں ہندوستان کے سفیر نے ایران و ہندوستان کے مابین دیرینہ سفارتی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسے فروغ دینے پر تاکید کی ۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس