Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • یورپ کی خلاف ورزی کا جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن میں جائزہ لیا جائیگا

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے آج پیر کے روز کہا کہ اگر جوہری معاہدے کے اراکین میں سے ایک بھی اپنے وعدوں پر عمل نہ کرے یا کہ وعدوں کی خلاف ورزی کرے تو دیگر فریقین اختلافات کے حل کے میکنزم کے مطابق اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے  یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسپ بورل کی جانب سے ایران کے مراسلے کو وصول کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے کواردینیٹر کی حیثیت سے اس معاہدے کے دیگر اراکین سے اس خط سے متعلق اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے تین یورپی یونین کے حالیہ اقدامات کو ان کے جوہری وعدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس مسئلے کو مشترکہ کمیشن میں اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 3 جون کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ چوسب بورل کے نام ایک خط میں کہا تھا کہ  تین یورپی ممالک  نے جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے مطابق جوہری وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس