Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران اور عراق کے تعلقات مستحکم ہیں: جواد طریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام عراقیوں سے مستحکم تعلقات ایران کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

عراقی کردستان کے علاقے کے صدرنیچروان بارزانی ، عراقی کردستان کے علاقے کے وزیراعظم مسرور بارزانی اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تمام عراقیوں کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے صوبہ کردستان کے دورے کے دوران انھوں نے کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی اور کردستان کے وزير اعظم مسرور بارزانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے تمام عراقیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور ایران کی پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستنانہ تعلقات پر استوار ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس