Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • حادثے کا شکار یوکرین کے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کا عمل مکمل

حادثے کا شکار یوکرین کے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لئے پیرس جانے والے ایرانی وفد کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی تفتیشی ٹیم کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے۔

حادثے کا شکار یوکرین طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈینگ کرنے کے لئے پیرس جانے والے ایرانی وفد کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تفتیشی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ BEA کے اقدامات بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق ہیں۔

ایران کے ایوی ایشن آرگنائزیشن کے وفد کے سربراہ آرش خدایی نے جو ایران کے ایوی ایشن آرگنائزیشن کے وفد اور یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لئے پیرس جانے والے ایرانی مشیروں اور ماہرین کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، اس سفر کے اختتام اور BEA مرکز کے ساتھ مشترکہ تعاون کے خاتمے پرایک بیان میں کہا کہ جمعرات 23 جولائی 2020 کو یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کی ڈی کوڈینگ کا عمل فرانسیسی BEA لیبارٹری میں مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر ایرانی وفد کے علاوہ امریکی وفد طیارہ بنانے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے اور فرانسیسی وفد نے ٹیکنیکل امکانات و وسائل فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت سے شریک ہوا جبکہ سویڈن ، برطانیہ اور کینیڈا کے نمائندوں کے علاوہ انٹرنیشنل ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے نمائندے اس بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کےعمل کا مشاہدہ کرنے کے وقت موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیشی ٹیم نے تصدیق کی کہ BEA کے اقدامات بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ICAO  کے مطابق ہے اور BEA کی مکمل شفافیت، تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ 8 جنوری 2020 کو یوکرین ائیر لائن کا ہوائی جہاز ایران کے دار الحکومت تہران کے نواحی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

اس حادثے میں طیارے میں سوار 176 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ طیارے میں 167 مسافر اور 9 عملے کے ارکان تھے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس