Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی طلبہ نے کی کشمیر سے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی

پاکستانی طلباء نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی حمایت سے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی آج ہفتے کے دن کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کی صورتحال سے متعلق وبینار کا انعقاد کیا۔

اس وبینار میں پاکستانی طلباء نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ہی مختلف مواقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔

اس ویڈیو کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے آئین کی شق نمبر 35 اور 370 کو ختم کر کے در اصل کشمیر کے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی حکومت نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں کئی عشروں سے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا اور اب تک ہزاروں کشمیری، جھڑپوں اور تصادم میں جاں بحق ہوجکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس