ایران میں کورونا مریضوں کے تازہ ترین اعداد و شمار ، دو لاکھ انسٹھ ہزار سے زیادہ صحتیاب
ایران کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا کے دولاکھ انسٹھ ہزار سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی خبردی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیماسادات لاری نے بدھ کو کورونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دوہزار چھے سو چھتیس نئے کورونا مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں سے ایک ہزار چھے سو چار کو ایڈمٹ کرلیا گیا اور باقی کو لازمی معالجے اور ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دولاکھ اٹھانوے ہزار نو سو نو ہوگئی ہے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو چھیانوے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار تین سو تینتالیس ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دولاکھ انسٹھ ہزار ایک سو سولہ مریض صحتیاب ہو کراپنے گھر جا چکے ہیں ۔
دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ انہتر لاکھ بیس ہزار تک پہنچ چکی ہے جن میں سے چھے لاکھ چونسٹھ ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک کروڑ چارلاکھ پچاسی ہزار سے زیادہ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link