Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور امارات کو خطے کے استحکام کی فکر کرنی چاہیے: ظریف

وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی ایشیا کے خطے میں ثبات و استحکام کے قیام کے لیے دونوں ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد سے گفتگو کی اور دو طرفہ تعاون نیز مشترکہ علاقائي موضوعات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ اس گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ نے خطے کی حساس صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے اغیار، موجودہ حالات سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے غلط فائدہ اٹھائيں لیکن ایران اور امارات کو ہمسایہ ملکوں کی حیثیت سے خطے کے ثبات و استحکام کی فکر میں رہنا چاہیے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی اس گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے بھی خطے میں ایران اور امارات کے تعاون کو ضروری بتاتے ہوئے آپسی تبادلۂ خیال اور مسائل کو مواقع میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس