Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • موبائل اسکینر کے ذریعے بیس سیکنڈ سے کم میں کورونا کی تشخیص

ایران میں ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی نے پہلی بار ایک موبائل اسکینر تیار کر کے بازار میں پیش کر دیا ہے جو بیس سیکنڈ سے کم وقت میں کورونا وائرس کی بیماری کی تشخیص دے دیتا ہے۔

ایران کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سہیل صادقیان نے اتوار کے روز کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت کے لیے سینے کی ہڈیوں کے اسکین کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشین، پہلی بار ایران میں تیار کی گئي ہے۔

انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ مشین مغربی ایشیا میں اپنی نوعیت کی پہلی مشین ہے، کہا کہ ایسے موقعوں پر جب مریض ریڈیو گرافی اور سی ٹی اسکین کے لیے لیبارٹری میں جانے کی سکت نہ رکھتا ہوں، اس مشین کو مریض کے پاس لے جایا جا سکتا ہے اور یہ کچھ ہی سیکنڈ میں ریڈیو گرافی کی تصویر، اپنے مانیٹر پر دکھانے لگتی ہے۔

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس