Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورت حال، تقریبا دولاکھ اناسی ہزار لوگ صحتیاب

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو لاکھ اناسی ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزار چار سو پچاس نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں سے ایک ہزار ایک سو پینتالیس مریضوں کو اسپتال میں ایڈمٹ اور باقی کو ضروری علاج اور ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ بائیس ہزار پانچ سو سڑسٹھ تک پہنچ گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو چھپن کورونا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار ایک سو بتیس ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک دولاکھ اناسی ہزار سات سو چوبیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد انیس ملین دولاکھ بیاسی ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں سے سات لاکھ اٹھارہ ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس