ایران میں کورونا کے تقریبا دولاکھ ستاسی ہزار مریض صحتیاب
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو لاکھ ستاسی ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزارایک سو بتیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار سڑسٹھ مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ اٹھائیس ہزارآٹھ سو چوالیس تک پہنچ گئی ہے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو نواسی مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار چھے سو سولہ ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ چھیاسی ہزار چھے سو بیالیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔