Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران مخالف امریکی پابندیاں ناکام ہو گئیں

ایران کے صدر کے معاون نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکی پابندیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے معاون محمد باقر نوبخت نے آج  جمعرات کے روز ایران کے شمالی شہر ساری میں کہا کہ امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرکے ہمارے ملک کے تمام معاشی اور انفراسٹرکچر پروگرام کو معطل کرنے کی کوشش کی، لیکن سخت پابندیوں اور تمام بینکاری تبادلے اور کرنسی کی منتقلی کی بندش کے باوجود ، ملک کے ترقیاتی اور معاشی پروگرام جاری ہیں اور ملک میں معاشی اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکی پابندیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

محمد باقر نوبخت نے کہا کہ برآمدات اور درآمدات کے شعبے میں ایرانی سالانہ زرمبادلہ کی شرح 100 ارب ڈالر سے زیادہ تھی جو تیل کی پابندیوں کی وجہ سے  متاثر ہوا لیکن ایران کے ترقیاتی منصوبے نہیں رکے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

 

ٹیگس