Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۰ Asia/Tehran
  •  یوٹیوب کی ایران دشمنی، سحراردو ٹی وی کا پیج ایک بار پھر ڈیلیٹ کردیا گیا !

انسانی حقوق اور آزادی بیان کا ڈھونگ کرنے والے مغربی ممالک کے آلۂ کار یوٹیوب نے سحر اردو ٹی وی کے پیج  http://youtube.com/SaharUrduOfficial کو delete کر دیا ہے۔

امریکی کمپنی گوگل کی ذیلی شاخ یوٹیوب نے ایران کی عالمی سحر اردو ٹی وی سروس کا اکاونٹ بند کردیا ہے۔

ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق گوگل نے پہلے سے اطلاع دیئے بغیر سحر اردو کا اکاونٹ بند کردیا ہے جبکہ ہماری جانب سے ہمیشہ متعلقہ قوانین کی مکمل پاسداری کی جاتی رہی ہے۔

عام طور سے یوٹیوب پر کسی بھی چینل کو بند کرنے سے پہلے اسے نوٹس جاری کیا جاتا ہے لیکن سحر اردو چینل کے حوالے سے ایسا نہیں کیا گیا۔

یہ دوسری بار ہے جب یو ٹیوب نے سحر اردو کے سوشل میڈیا چینل کو  بند کیا ہے۔

اس سے پہلے 13 جنوری کو گوگل نے ہمارا یوٹیوب اور فس بک اکاؤنٹ  مسدود کردیا تھا۔ اس وقت یہ پاداش ہمیں سردار شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے متعلق مطالب عام کرنے کی وجہ سے ملی تھی.

 ایران کے سوشل میڈیا چینلوں کو خاص اہداف کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔امریکہ ایران کے ذرائع ابلاغ کے خلاف متعدد مخاصمانہ اقدامات انجام دے رہا ہے جس میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایرانی ذرائع ابلاغ کی نشریات منقطع اور سوشل میڈیا چینلوں پر ان کے اکاونٹ مسدود کرنا بھی شامل ہیں۔

آپ سبھی ناظرین ہمارے نئے پیج کو فالو کر سکتے ہیں

https://www.youtube.com/channel/UCqntZwbS4r1wSX3_h7y3G7w

یہ بھی پڑھیے:

ورلڈ سروس چینلوں کے یوٹیوب اور جی میل کی بندش میڈیا ڈکٹیٹرشپ ہے، پیمان جبلی

ٹیگس