Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران میں  محرم کا چاند نظر آگیا مجالس عزا کا سلسلہ  شروع

ایران میں آج رات سے ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ مشہد میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیاہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام 1442ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور آج بروز جمعرات سےشب یکم محرم کی مجالس شروع ہو گئیں۔ جبکہ پاکستان میں بھی محرم الحرام  کا چاند نظر آ گیا ہے اس لئے پاکستان میں بھی کل بروز جمعہ یکم محرم الحرام اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

 ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف مساجد و امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور پوری فضا یا حسین یا اباالفضل کے نعروں سے گونج رہی ہے جبکہ مشہد میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیا۔ آپ علیہ السلام کی ضریح اقدس کو بھی سیاہ پوش کر دیا گیا۔ حرم مطہر پر سیاہ پرچم تقریبا سوا دو ماہ تک لہراتا رہے گا۔

محرم الحرام کربلا کے مظلوموں اور سید الشہداء کی غم کی داستاں لیکر پہنچ چکا ہے، اس سال حسینی عزادارطبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مختلف انداز میں عزاداری کریں گے۔

ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے اور سڑکوں ، گلی کوچوں اور عمارتوں کی چھتوں پر علم لہرا دیئے گئے ہیں۔

ماہ عزا شروع ہونے کے موقع پر پورا ایران  سیاہ پوش ہو گیا ہے اور ایران کی فضا عزادار و سوگوار ہو گئی ہے۔

ٹیگس