افغانستان کے امن عمل کے بارے میں تبادلہ خیال
Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
افغانستان کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے اور افغانستان کے سابق صدر نے افغانستان کے امن عمل کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
آئی آر آئی بی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے محمد ابراہیم طاہریان اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے جمعرات کے روز کابل میں ہونے والی ملاقات میں علاقے کے مختلف مسائل منجملہ افغانستان کے امن کے عمل کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کی۔
یہ ملاقات ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔افغانستان کے امن مذاکرات کار وفد کے سربراہ معصوم استنک زئی نے بھی جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امن مذاکرات جلد ہی شروع ہو جائیں گے۔