4 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے تین لاکھ تیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو ایران میں کورونا کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار چھبیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار تہتر مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ بیاسی ہزار سات سو بہتر تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اٹھارہ مریض جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار چوالیس ہوگئی ہے ۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ تیس ہزار تین سو آٹھ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھرجا چکے ہیں۔