Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران میں تعلیمی سال کا آغاز، اسکول کھل گئے

ایران میں آج صبح گھنٹی بجنے کے ساتھ ہی نئے تحصیلی سال کا آغاز ہو گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز صدر مملکت حسن روحانی کی جانب سے آئن لائن گھنٹی بجانے کے عمل سے ہوا جس کے بعد صدر نے طلبہ طالبات اور اساتذہ کو خطاب بھی کیا۔

اس سال کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر تعلیمی سال کا آغاز تقریبا دو ہفتے قبل ہی کر دیا گیا جس میں تمام تر طبی اصولوں کو مد نظر رکھا جائے گا۔

ایران بھر کے ایک لاکھ 10 ہزار اسکولوں میں اس سال ڈیڑھ کروڑ طلاب تعلیم حاصل کریں گے۔

ٹیگس