Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور سوئیٹزرلینڈ سیاحت کے شعبے میں مل کر کام کریں گے

ایران اور سوئیٹزرلینڈ نے سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ ’اگنازیئو کے سِس‘ نے اپنے دورے کے آغاز میں ایران کے تاریخی شہر اصفہان جانا پسند کیا۔ اس موقع پر سوئٹزرلیند کے وزیر نے اصفہان کے گورنر عباس رضائی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اصفہان کے گورنر نے کہا کہ ایران اور سوئٹزرلینڈ کے مابین باہمی احترام کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں کام کرنے کی بھرپورتوانائی پائی جاتی ہے۔

عباس رضائی کا کہنا تھا کہ نقل و حمل، زراعت، دواسازی، پیٹروکیمیکل مصنوعات، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرکایہ کاری کے لئے اصفہان میں اچھی گنجائش موجود ہے۔

سوئٹرزلینڈ کے وزیر خارجہ ’اگنازیئو کے سِس‘ نے بھی ایران کی میزبانی پر اصفہان کے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس پر کنٹرول ہو جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان علمی اور سیاحتی شعبوں میں مناسب تعاون شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات کی تاریخ سو سال پرانی ہے جن کا آغاز انیسویں صدی کے آخر میں دونوں ممالک کے مابین صلح و تجارت کے ایک معاہدے پر دستخط سے ہوا تھا۔

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اصفہان کے بعد تہران پہنچے جہاں وہ آج ایران کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلیند کے وزیر خارجہ ’اگنازیئو کے سِس‘ ہفتے کے روز ایران پہنچے۔

ٹیگس