Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  •  ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی سطح  اطمینان بخش پے، جنرل نظامی

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی سطح کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

نیوز ایجنسی ایران پرس کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف برائے بین الاقوامی امور جنرل قدیر نظامی کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی سلامتی اور مشترکہ سرحدی مشکلات کا حل دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کا بنیادی محور ہے۔

جنرل قدیر نظامی نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کے دو اہم ملک شمار ہوتے ہیں اور خطے کی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے بھی دونوں ملکوں کے نظریات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی ایران اور پاکستان کے درمیان صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس