ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا کرارا جواب دیا جائے گا+ ویڈیو
Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۷ Asia/Tehran
امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا مقصد، ایران کے خلاف سیکورٹی اور فوجی اتحاد بنانا ہے۔
ان کے اس بیان کے فورا بعد ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ کے مشیر حسین امیر عبد اللہیان نے جواب دیا کہ اس سازشی معاہدے کے بعد ایران میں اگر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کا فوری اور کرارا جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جواب اسرائیل تک ہی محدود نہيں ہوگا بلکہ متحدہ عرب امارات کو بھی اس کا مزہ چکھنا پڑے گا۔
زیادہ دیر نہیں گزری کہ ایران نے ایک بار پھر اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے کر دیا، البتہ ایران کا ہمیشہ سے یہ کہنا رہا ہے کہ اس کی فوجی طاقت، پڑوسی ممالک کے لئے دوستی کا پیغام ہے لیکن دشمنوں کے لئے کابوس ہے۔