Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ہمسایوں سے تعاون، ایران کی پہلی ترجیح ہے: ظریف

وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے دورۂ تہران پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرگرم تعاون، اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی ترجیح ہے۔

محمد جواد ظریف نے منگل کے روز ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اسی طرح تجارتی تعاون میں فروغ پر زور دیا گيا اور علاقائي مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال ہوا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ سرگرم تعاون، ایران کی اصل ترجیح ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے دورۂ روس سے پہلے ایران کا دورہ کیا اور منگل کے روز وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ان سے ایک دن پہلے ہی ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ایران کا دورہ کیا تھا اور اپنے ایرانی ہم منصب بريگیڈیر امیر حاتمی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

ٹیگس