ایران میں کورونا کے 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد مریضوں کی صحتیابی
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا کے تین لاکھ انتالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز ایران میں کورونا کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار تین سو تیرہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دو سو انتیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ ترانوے ہزار چار سو پچیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو ستائیس مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار چھے سو انہتر ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاکھ انتالیس ہزار ایک سو گیارہ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔