ایرانی فلم کو وینس فلم فیسٹیول کا جادوئی فانوس ایوارڈ
ایرانی ہدایت کار مجید مجیدی کی فلم خورشید نے وینس فلم فیسٹیول میں جادوئی فانوس انعام جیت لیا ہے۔
مجید مجیدی کی یہ فلم ان بچوں کے بارے میں ہے جو خزانہ تلاش کرتے ہیں مگر اس بات سے غافل رہتے ہیں کہ در اصل خزانہ وہ خود ہیں۔
اٹلی کا وینس فلم فیسٹیول دو ستمبر کو خاص میڈیکل پروٹوکول کے ساتھ شروع ہوا۔ فیسٹیول میں گولڈن لائن طمغے کے لئے ایرانی ہدایت کار کی فلم ’خورشید‘ سمیت اٹھارہ فلموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ مجید مجیدی ایران کے پہلے ہدایت کار ہیں جن کی فلم ’آسمانی بچے‘ انیس سو اٹھانوے میں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئی تھی۔
مجید مجیدی نے وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ایران کے خلاف امریکا کی پابندیوں پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے زمانے میں ایران کے خلاف حتی ضروری دواؤں پر پابندی کو انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا تھا۔