ایران کے سپوتوں کی شہادت کے مرتکبین کو قبرستان جانا پڑے گا: علی شمخانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے ایران کے خلاف امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدام جیسے آمر، ڈکٹیٹر اور وہ افراد جن کے ہاتھ ایران کے سپوتوں کے خون سے رنگین ہیں، انھیں قبرستان جانا پڑے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے انتقام سخت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہفتہ دفاع مقدس ان کیلئے شہید قاسم سلیمانی کی نسل کے ارادے کی ایک تاریخ ہے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ایران سے ایک ہزار زیادہ طاقتور ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پولیٹیکو POLITICO میگزین کی رپورٹ پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کا ہزار گنا زیادہ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پولیٹیکو POLITICO میگزین نے حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹوں اور امریکی حکمرانوں کے بیانات پر کہا تھا کہ ایران شہید قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کیلئے جنوبی افریقہ میں تعینات امریکی سفیر کو قتل کرنا چاہتا ہے۔