ایران میں مارٹر گولے گرنے پر آرمینیا اور آذربائيجان نے ایران سے معافی مانگي
ایران کی پولیس فورس کے ڈپٹی چیف نے بتایا ہے کہ آذربائيجان اور آرمینیا نے ایران کی جانب غلطی سے راکٹ اور مارٹر گولے فائر ہونے پر معافی مانگی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا۔
جنرل قاسم رضائي نے آذربائيجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متحارب فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کو ناخوشگوار بتایا اور کہا کہ اٹھائيس سال سے زیادہ کے عرصے سے قرہ باغ کے مسئلے میں تنازعہ موجود ہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے بعض شہری مارے جاتے ہیں اور یہ ہمارے لیے افسوس کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ جلد از جلد اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا اور دونوں ملکوں کے اختلاف کو حل کرے گا۔
ایران کی پولیس فورس کے ڈپٹی چیف جنرل قاسم رضائی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کبھی کبھی راکٹ اور مارٹر گولے ہمارے علاقوں میں بھی آ جاتے ہیں اور ایران کی سرحد محافظ فورس دونوں ملکوں کو اس سلسلے میں وارننگ دے چکی ہے اور ان دونوں ہی ملکوں نے اس غلطی پر معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے اب اس طرح کی غلطی نہیں ہوگي۔