Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی حکام کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران کی مدد کیلئے امریکی حکام کے من گھڑت اور تکراری تجاویز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے قول و فعل میں پائے جانے والے تضاد کو ختم کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں امریکیوں کے  قول و فعل  میں پائے جانے والے تضاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا، عراق اور جاپان میں منجمد کیے گئے ایرانی قوم و ملت کی رقم کو ریلیز کرے تا کہ اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خوراک اور ادویات تیار کرنے میں مدد لی جا سکے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بہت آسان کام ہے اور ’او اے اے سی سی‘ یو ایس ٹریژری سے کہیں کہ وہ جنوبی کوریا کو ہماری رقم  سوئس چینل میں منتقل کرنے کی اجازت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام تہران کی مدد کیلئے کھوکھلی پیشکشوں کا اعادہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود امریکہ نے اپنی غیر قانونی اقتصادی پابندیوں کے دائرے میں ایران کیلئے ہر قسم کی طبی اشیاء پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کے سبب ایران کو وبا کے مقابلے کے لئے درکار لازمی ادویات اور طبی وسائل کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگس