Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی صورت حال

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا کے چار لاکھ چھے ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار آٹھ سو بائیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار سات سو چوبیس مریضوں کو ایڈمٹ اور باقی کو ضروری ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ پچہتر تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دوسو اکیاون مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھائیس ہزار پانچ سو چوالیس ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک چار لاکھ چھے ہزار تین سو نواسی مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔

ٹیگس