Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران میں افغان شہریوں کے کاتا مقابلے

ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے درمیان سیلف ڈیفنس گیم کاتا کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں اسی مارشل آرٹسٹوں نے حصہ لیا۔

ایران کے شہروں اصفہان، کرج، شیراز اور قم میں ہونے والے ان مقابلوں میں مختلف عمر کے افغان کاتا کھلاڑی شریک تھے۔

مقابلے میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ افغانستان کی کراٹے فیڈریشن کے سربراہ صمد علی احمدی نے ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے درمیان کاتا مقابلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کاتا کے خواتین مقابلوں میں منیریہ حسینی، مہدیہ حسینی، زھرا جعفری، شکیلا زواری، زکیہ حسینی جبکہ مردوں کے مقابلوں میں محمد رسول رحمانی، مرتضی خانی، پیمان تاجک، عبداللہ ذوالفقاری اور کاظم علی خانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس