Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ایرانی ہدایتکار نے ترک آسکر ایوارڈ جیت لیا

ایرانی فلم ڈائریکٹر مسعود بخشی نے انتالیہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے دوران بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ترک آسکر ایوارڈ کے نام سے مشہور انتالیہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی جیوری ٹیم نے دنیا کے دس ہدایت کاروں میں سے ایران کے مسعود بخشی کو ان کی فلم یلدا میں ہدایت کاری کے حوالے سے بہترین ہدایت کار قرار دیا۔
مسعود بخشی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ترک آسکر ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں امید ظاہر کی ہے کہ فلم یلدا، ناظرین تک عفو و درگزر اور معاف کر دینے کا پیغام منتقل کرنے میں کامیاب رہی ہوگی۔
اس فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی جسے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

ٹیگس