اقتصادی تعاون کے فروغ پر ایران اور پاکستان کی تاکید
Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
ایران اور پاکستان نے ھو طرفہ معاشی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے باہمی اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد کیا۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت ایران کے وزیر نقل و حمل شہرام آدم نژاد اور پاکستان کے نائب وزیر اقتصاد اعزاز دار نے کی ۔اس اجلاس میں تجارت، بینکنگ، فائننس، کسٹمز، سرمایہ کاری، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم و تربیت، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت و سیاحت، جہازرانی اور نقل و حمل کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں آئندہ ایک مہینے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کسٹمز، سرحدی امور، ایوان تجارت، مشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی اور ریلوے نقل و حمل سے متعلق دوطرفہ تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھی طے پایا کہ آئندہ تین مہینوں میں اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا اکیسواں اجلاس منعقد ہوگا۔