Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایرانی اینیمیشن فلم، ’’وارسا فلمی میلے‘‘ کی بہترین فلم منتخب

ایرانی اینیمیشن فلم نہنگ سفید یا وائٹ وھیل نے وارسا فلمی میلے میں بہترین اینیمیشن کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

 نو سے اٹھارہ اکتوبر تک پولینڈ میں ہونے والے چھتیسویں وارسا فلمی میلے کے دوران ایرانی اینیمیشن فلم ’’نہنگ سفید‘‘ کو بہترین اینیمیشن فلم قرار دیا گیا۔

وارسا فلمی میلے کا شمار دنیا کے پندرہ بڑے فلمی میلوں میں ہوتا ہے جن میں کنز، برلن، وینیز اور شنگھائی جیسے فلمی میلے شامل ہیں۔

ایران کے معروف ہدایت کار امیر مہران کی بنائی ہوئی فلم ’’نہنگ سفید‘‘ یا وائٹ وھیل کو وارسا فلمی میلے میں شاندار کامیابی کے بعد آسکر اکادمی کے لیے بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔

دس منٹ کے دورانیے کے اس اینیمیشن کی کہانی تنہا رہ جانے والے ایک شخص کی ان کوششوں کے گرد گھومتی ہے جو وہ فضائی بمباری کے دوران کھو جانے والے اپنے دوستوں کی تلاش کے لیے انجام دیتا ہے۔

ٹیگس