ایران نے پھر کیا طاقت کا مظاہرہ+ ویڈیو
مرکزی ایران کے صوبے اصفہان میں یا صادق آل محمد کے مقدس عنوان سے فدائیان حریم ولایت نامی فضائیہ کی نویں مشقوں کا آغاز ہو گیا۔
یا صادق آل محمد کے مقدس عنوان سے فدائیان حریم ولایت نامی فضائیہ کی نویں مشقوں کا آغاز ہو گیا۔
ان دو روزہ فوجی مشقوں میں جنگی، بمبار، ٹرانسپورٹ، ایندھن رسانی، ڈرون، گشتی اور مختلف قسم کے دیگر طیاروں پر مشتمل جدید ترین طیاروں کی شمولیت کے بعد نئی ٹیکٹک سے فرضی دشمن کا مقابلہ کئے جانے کے طریقوں پر عمل کیا جائے گا۔
فوجی مشقوں میں بھاری بمبار طیاروں منجملہ سوخو چوبیس، ایف چار، ایف پانچ، ایف سات، مگ انتیس، ایف چودہ، صاعقہ اور ایندھن رسانی کے طیاروں بوئینگ سات سو سات اور سات سو سینتالیس اور اسی طرح گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ڈرون طیاروں اور اسمارٹ بموں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اسمارٹ اور ٹارگٹڈ وسائل سے استفادے کے ساتھ بمباری، فضائی مشقیں، ہوائی اہداف کی تباہی، مختلف طرح کی ٹیکٹک کے ساتھ بمباری، فضا میں شناخت اور الیکٹرانک لیسننگ ،اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ ڈرون طیاروں کا استعمال، شناسائی اور فوٹو گرافی کے لئے تجربہ کار ماہر افراد کے ساتھ ساتھ جوانوں کا استعمال ان فوجی مشقوں کے مقاصد میں شامل ہے۔