Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • دنیا کے مسائل و مشکلات کا باعث امریکہ ہے: ایران

ویانا میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ آج دنیا کی بہت ساری پریشانیوں اور مشکلات کا سبب ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی اداروں میں مستقل نمائندے  کاظم غریب آبادی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ امریکہ آج دنیا کی بہت ساری پریشانیوں اور مشکلات کا سبب ہے، جن میں جنگ کے خطرات، بد امنی، دہشت گردی اور بے جا پابندیاں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی اور عداوت کی اصل وجہ یہ ہے کہ ایران، امریکہ کی ظالمانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کو تسلیم نہیں کرتا اور جب تک ایران ، امریکہ کی ظالمانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کو قبول نہیں کرے گا دشمنی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن امریکہ ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں سے مایوس ہوجائے گا اس دن مسئلہ حل ہو جائے گا۔

غریب آبادی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا حکیمانہ نظریہ روز بروز محقق ہو رہا ہے اور آج امریکہ کو اسلامی ممالک کے علاوہ یورپ اور مغربی دنیا میں بھی زوال کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ روز اپنے براہ راست خطاب میں امریکہ کو فرعونِ عصر قرار دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ امریکہ میں صدر کی تبدیلی یا عدم تبدیلی سے ہماری پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ٹیگس